ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چیف سکریٹری سے مار پیٹ کے معاملہ میں پھنسے کیجریوال اور سسودیا، مجرمانہ سازش کا چلے گا کیس:ذرائع

چیف سکریٹری سے مار پیٹ کے معاملہ میں پھنسے کیجریوال اور سسودیا، مجرمانہ سازش کا چلے گا کیس:ذرائع

Thu, 28 Jun 2018 23:33:18    S.O. News Service

نئی دہلی،28جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ ہوئی مبینہ مار پیٹ کے معاملہ میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف دہلی پولیس چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری میں ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس چارج شیٹ میں ان دونوں کے خلاف سازش کے تحت چیف سکریٹری پر حملہ کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اس معاملہ میں قصور وار پائے جانے پر انہیں زیادہ سے زیادہ تین سال کی سزا ہوسکتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق 19 فروری کی رات وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر چیف سکریٹری کے ساتھ ہوئی مبینہ مار پیٹ کے معاملہ میں پولیس کئی لوگوں کے بیانات اور ثبوتوں کی بنیاد پر چارج شیٹ تیار کررہی ہے۔

اس چارج شیٹ میں کیجریوال اور منیش سسودیا کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے دیگر 11 ممبران اسمبلی کے بھی نام ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اگلے مہینے اپنی یہ چارج شیٹ عدالت میں داخل کرسکتی ہے۔


Share: